کنگسٹن، 3 ؍جولائی(ایس اونیوز/ آئی این ایس انڈیا )زخمی اسین بولٹ جمعرات کو ہی جان پائیں گے کہ انہیں 100میٹر، 200میٹر اورچارگنا 100میٹر ریلے میں مسلسل تیسرا اولمپک طلائی تمغہ جیتنے کا موقع ملے گا یا نہیں۔جمائیکا ایتھلیٹکس ایڈمنسٹریٹو یونین(جے اے اے اے )کی کمیٹی جمعرات کو میٹنگ میں بولٹ کی میڈیکل چھوٹ کی درخواست پر غور کریں گے کہ انہیں 100میٹر اور 200میٹر اور ریلے میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔بولٹ نے ان مقابلوں میں 2008بیجنگ اور 2012لندن اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔بولٹ نے جمائیکا کے اولمپک ٹرائلس کے 100میٹر فائنل سے ہٹنے کے بعد کہا تھا کہ ان کی ہیمسٹرنگ میں تھوڑی چوٹ ہے۔موجودہ 100اور 200کلومیٹر کے عالمی چمپئن اور عالمی ریکارڈہولڈر بولٹ نے میڈیکل چھوٹ مانگی ہے کہ انہیں ٹرائلس میں حصہ لیے بغیر جمائیکا کی اولمپک ٹیم میں جگہ دے دی جائے۔جے اے اے اے کے صدر وارین بلیک نے تصدیق کی ہے کہ بولٹ نے اولمپکس ٹرائلس سے ہٹنے کے بعد 100اور 200کلومیٹر میں چھوٹ کی اپیل کی ہے۔جے اے اے اے کے قوانین اجازت دیتے ہیں کہ آئی اے اے ایف کی کارکردگی کی بنیاد پر بنی فہرست میں سرفہرست تین نمبر کی درجہ بندی والے زخمی ایتھلیٹ کو ٹرائلس میں حصہ لیے بغیر اولمپک ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے لیکن ایتھلیٹ کو کھیل کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے اپنی فٹنس ثابت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔